(پی این سی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے ٹھمری ،کافی اور شاعری کی بقاء کے لئے کلاسیکل موسیقی کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کلاسیکل موسیقی کے اس سلسلے کا مقصد موسیقی کے روایتی پہلوؤں کا جیسے خیال، ٹھمری، کافی اور شاعری کو زندہ رکھنا ہے سلسلے کو’راگستان‘ کے عنوان دیا گیا ہے-

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ (پی این سی اے) ڈاکٹر فوزیہ سعید محفل کی میزبان کے طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راگستان نوجوانوں میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ اور شعور دینے کا موقع فراہم کرتا ہے کلاسیکی موسیقی سے محبت کرنے والے لوگ آج بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

اس سلسلے کا پہلا پروگرام پی این سی اے میں منعقد ہوا جس میں جالندھر فیملی کے مشہور گلوکار اکبر علی نے راگ ایمن کلیان ٹھاٹھ کے ساتھ ’اے سو سگھڑ سندر مورا بالم‘ راگ درباری ’ یار من بھیا‘ اساروی ٹھاٹھ، نینا مورے ترس گئے (سندھی بھیروی میں) پیش کیں جن کو سُن کر حاضرین خوب محفوظ ہوئے اور فنکاروں کوخوب داد و تحسین سے نوازا-

Shares: