پنجاب کے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مزید قلت کا خدشہ

پنجاب کے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مزید قلت کا خدشہ، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسپیشلائزیشن کی سیٹیں کم کر دی. جبکہ جنوری 2023 سے ہونے والی انڈکشن میں سیٹیں کم کردی گئی ہے۔ جس میں چلڈرن اسپتال لاہور کی سیٹیں 70 سے کم کرکے44 ہوگئی اس کے علاوہ چلڈرن اسپتال میں پیڈز میڈیسن کی 18، پیڈز سرجری 6، ہیپٹالوجی 3، ہسٹوپتھالوجی کی 2 کی بجائے 1 کردی گئی۔

اس کے ساتھ ہی الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں 40 سیٹیں کم کردی گئی، جبکہ فیصل آباد کے مختلف اسپتالوں میں مجموعی طور پر 100 اسپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹرز کی سیٹیں کم کردی گئی ہیں. ناصرف یہ بلکہ چلڈرن اسپتال میں ہائوس آفیسرز بھی موجود نہیں ہوتے۔ اسپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مسائل پیدا ہوں گیں جبکہ بجٹ نہ ہونے کےباعث ڈاکٹرز کی سیٹیں کم کی گئی ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع

خیال رہے کہ ایک طرف صوبائی حکومت کیلئے جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف رسا کشی اختیار کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب صحت جیسے اس اہم مسئلہ پر توجہ دینی چاہئے لیکن ان سیاستدانوں کے نزدیک عوام کے خیال میں ان کی کوئی وقعت نہیں ہے. یہی وجہ ہے کہ انہیں عوامی مسائل نظر نہیں آتے ہیں.

Shares: