پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگارہ کا دورہ،پاک بحریہ حکام کی ترکش اعلیٰ حکام سے ملاقات

0
30

پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگارہ کا دورہ،پاک بحریہ حکام کی ترکش اعلیٰ حکام سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ میں پاک بحریہ کیلیے تیار کیے گئے جہاز پی این ایس یرموک نے پاکستان روانگی کے سفر کے دوران ترکی کی بندرگاہ گل چک (Golcuk) کا دورہ کیا

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بندرگاہ گل چک پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ترکش اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سے ترکش عوام اور ترکش بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کےجہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ سمیت سفارتی اور دفاعی صنعت سے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

Leave a reply