کراچی: پاکستان بھر میںگٹکے کی بڑھتی ہوئی لت نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ، گٹکے کے خلاف عوامی ردعمل پر عدالتی حکم پر سندھ بھر میں گٹکا اور ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔
زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گٹکا فروخت کرنے والوں پر دفعہ 337 جے کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کے بعد سندھ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔تمام مقدمات میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337 جے شامل کی گئی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تمام کیسز نا قابل ضمانت ہوں گے اور 10 سال کی سزا ہوگی۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں
ذرائع کےمطابق آج سندھ بھر میں گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 211 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایسٹ زون میں 40، ساؤتھ میں 23، حیدر آباد میں 57 کیسز درج کیے گئے، جب کہ شہید بینظیر آباد میں 65 اور میر پور خاص میں 4 مقدمات درج کیے گئے۔