پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ھدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ساڑھے تین کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد
ایس ایچ او تھانہ صدر سرگودھا سب انسپکٹر ظفر حسین کی سربراہی میں ASI اعجاز حسین کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جن ک قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

Comments are closed.