رحیم یار خان پولیس اہلکاروں کی اسلحہ کی نوک پر خاتون کو دھمکیاں

نمائندہ باغی ٹی وی )اسلحہ کی نوک پر زبردستی گاڑی روک کر خاتون اور اسکے بچوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار سمیت اسکے 2حقیقی بھائیوں کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتار کرلیا’ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اولڈ صادق آباد کی رہائشی فوزیہ بی بی نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ وہ خانہ داری کرتی ہے ، کچھ دن قبل وہ اپنے بچوں کوکار پر سکول چھوڑنے کیلئے جارہی تھی کہ ملزمان ظہور عالم،پولیس کانسٹیبل عبدالغفار’ ذوالفقار عرف کاکا پسران عبدالستار اقوام راجپوت سکنائے محلہ غفور آباد صادق آبادآگئے جنہوںنے اسلحہ کی نوک پر میرا راستہ روک لیا ، مجھے اور بچوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اور کہاکہ ہمارے خلاف پولیس کے اعلی حکام کو درخواستیں دینے کا مزہ چکھاتے ہیں میرے شور واویلا پر قریبی لوگ اکٹھے ہوئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔فوزیہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان غلط شہرت کے لوگ ہیں جو لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورتے ہیں وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم عبدالغفار پولیس ملازم ہے جبکہ دیگر اسکے حقیقی بھائی ہیں جنہوںنے علاقہ میں بدمعاشی کا گروپ بنا رکھا ہے جن کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں ، ملزمان کی طرف سے اب بھی مجھے اور بچوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جنہوںنے علاقہ کے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ،جس پرپولیس تھانہ سٹی نے بجرم 506/Bت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ، ملزمان کافی عرصہ سے مفرور تھے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوںملزمان کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ فوزیہ بی بی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار’ آئی جی پنجاب ‘ڈی آئی جی بہاول پور اور ڈی پی اورحیم یارخان سے پولیس کانسٹیبل ملز م عبدالغفارکو نوکری سے فارغ کر کے اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Comments are closed.