مزید دیکھیں

مقبول

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

سیالکوٹ: ٹریفک قوانین کی آگاہی، شہریوں میں 300 سے زائد مفت ہیلمٹ تقسیم

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) الیکٹرانکس ویلفیئر ایسوسی ایشن...

شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح...

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست پر گہری نظر

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست...

پولیس اہلکار کی لڑکی کے ساتھ فلیٹ میں زیادتی،نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں،پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو لڑکی عدالت پہنچ گئی، عدالت نے تحقیقات کا حکم دے دیا،

واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے روات میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کس کے کام کے لئے لاہور سے روات اپنی کزن کے گھر گئی تھی، پولیس اہلکار نے رات کو گھر کا دروازہ توڑا، زبردستی داخل ہوا اور لڑکی کو ساتھ اپنے فلیٹ پر لے گیا، راجہ سعید نامی اہلکار نے اپنے فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسکی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، لڑکی اپنی درخواست لے کر سی سی پی او کے پاس بھی گئی لیکن سی سی پی او نے کوئی بات نہ سنی، اور کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی جس پر عدالت نے لڑکی کے میڈیکل کا حکم دیا

لڑکی کے وکیل کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے 3 مرتبہ زیادتی ثابت ہوئی ہے لیکن پولیس میڈیکل رپورٹ اسپتال سے حاصل نہیں کر رہی اس کے بعد متاثرہ لڑکی کی جانب سے عدالت میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 22 اے کی درخواست بھی دی گئی ہے،دوسری جانب ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر متعلقہ پولیس چوکی کے انچارج عطااللّٰہ، اہلکار افضال، شکیل اور ملزم راجہ سعید کو معطل کردیا گیا ہے ایس ایچ او روات کو لاپرواہی برتنے پر چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan