پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص، وزیر نے کیا خود کو قرنطائن،صحافیوں کو بھی دیا مشورہ

پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص، وزیر نے کیا خود کو قرنطائن،صحافیوں کو بھی دیا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص کے بعد وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

واقعہ بھارت کے علاقے ممبئی میں پیش آیا جہاں‌ بھارت کی جماعت راشٹر وادی کانگریس کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر جتیندر آوہاڑ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ریاستی وزیر کی ایک ایسے پولیس اہلکار سے ملاقات ہوئی تھی جس میں کرونا وائرس مثبت آیا جس پر وزیر نے کرونا کے خوف سے خود کو گھر میں محصور کر لیا

وزیر کے گھر میں قرنطینہ ہونے کے بعد کچھ صحافیوں نے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی اس وزیر سے ملاقات ہوئی تھی، صحافیوں کو بھی وزیر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں الگ تھلگ رہیں اور باہر نہ نکلیں،ٹیسٹ ضرور کروائیں.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، مودی سرکار نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے، منگل کی صبح مودی بھارتی قوم کو کرونا کے حوالہ سے پیغام بھی دیں گے.

Comments are closed.