شہر قائد کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں گذشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا
واقعے کا مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج کیا گیا ،مقدمے میں اقدام قتل،پولیس مقابلہ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر رانگ وے آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے فائرنگ کی، سڑک پر رش ہونے کے باعث جوابی فائرنگ نہیں کرسکے، پولیس اہلکار حنیف کو ایک گولی پیٹ میں لگی دوسری گولی موٹرسائیکل پر لگی
دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس اور رینجرر کی کاروائیاں جاری ہیں، اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2 ملزم گرفتارکر لئے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں کو رینجرز و پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ،ملزم اورنگی ٹاؤن اور اطراف میں ڈکیتی، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم 29دسمبر کو شہری سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی دورانِ تفتیش ملزموں نے کنواری کالونی ماربل فیکٹری ایریا اور قطر ہسپتال روڈ پر شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا اعتراف کیا
علاوہ ازیں گورنمنٹ نیشنل کالج کے سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت،رائفل سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی ،سیکیورٹی گارڈ کی رائفل سے فائر ہونے والی گولی کی زد میں آکر طالبعلم زخمی ،پولیس نے گرفتارکرلیا ،ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ نیو ٹاون پولیس اسٹیشن میں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ،واقعہ غفلت و لاپروائی کا نتیجہ ہے
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا