لاہو ر :قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ سے دیسی ساخت کی زہریلی شراب بیچنے والے تین شراب فروش گرفتار ،پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے 65لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ افراد شراب بیچ رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ایس ڈی پی او ملک اعجاز اور ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل ایریا ذوالفقار علی بھٹہ نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے تین شراب فروشوں عامر عرف بلا،عمران عرف چھری اور حیدر عرف ڈون کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 65لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔

Shares: