چونیاں:ملزم کا ڈی این اے ایک بچے سے میچ کرگیا،باقی کو کس نے قتل کیا؟اہم خبر

0
33

لاہور: چونیاں زیادتی اور بعد ازاں قتل کیس ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ ملزم سے باقی قتل کیے جانے والے بچوں کی تفتیش کے لیے ملزم کا مزید ریمانڈ چاہتی ہے ، جس کے بعد عدالت نے یہ استدعا قبول کرتے ہوئے مبینہ شخص کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج عبدالقیوم خان نے چونیاں کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم سہیل شہزاد کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔استدعا میں عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم پر 9 سالہ حسنین، 8 سالہ سلمان اکرم اور بارہ سالہ محمد عمران کو اغوا کے بعد بدفعلی اور قتل کرنے کا الزام ہے۔

سرفراز احمد کے پنجاب اسمبلی میں‌تذکرے،ن لیگ دشمن بن گئی

پولیس افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کا ڈی این اے ایک مقتول بچے فیضان سے میچ کرگیا، سہیل نے فیضان کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تین دیگر مقدمات میں ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے

چلو!جان چھوٹ گئی ، ٹیچراب نہیں لکھیں‌گے ڈائری،

دوسری طرف پولیس کی استدعا سے یہ معلوم ہوتا ہےکہ ملزم نے باقی جرائم قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اس سے زبردستی کوئی نہ کوئی بیان لینا چاہتی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس ابھی تک ایک بچے کے قتل کے حوالے سے تو کہہ رہی ہے کہ سہیل شہزاد کی طرف سے مبینہ طور پراقرار کا دعویٰ کرتی ہے اگر ایسا ہے تو پھر باقی قتل کس نے کیا ، یہ معمہ ابھی باقی ہے

Leave a reply