بھائی نے مذہبی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن کیوں لڑا؟ پولیس کا صحافی کے گھر چھاپہ
لاہور:پولیس اندھی ہوگئی،ہرشخص پرٹی ایل پی سے وابستگی کا شک کرکے شہریوں کوپریشان کرنے لگی،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کی طرف سے احتجاجی تحریک کودبانے کے لیے پولیس نے جورویہ اختیارکیا ہے اس کی سنگینی جان کربہت زیادہ پریشانی کا احساس بھی ہورہا ہے
ذرائع کے مطابق لاہورمیں پولیس ہراس شخص کے گھرمیں چادراورچاردیواری کے تقدس کا خیال رکھے بغیرگھس رہی ہے جہاں ٹی ایل پی کے کارکنان کا وجود تک نہیں
پولیس انتقام میں اندھی ہوگئی ، دیکھیں اورضرور سنیں pic.twitter.com/Lx7DCKdqFK
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 14, 2021
ذرائع کےمطاب ایسے ہی لاہور میں ابھی تھوڑی دیرپہلے پولیس ایک صحافی کے گھرگھس گئی اورگھروالوں کوبہت زیادہ خوفزدہ بھی کیا اوران کو ذہنی ٹارچربھی کیا
باغی ٹی وی کے مطابق حافظ توصیف جو کہ ایک صحافی،اینکر پرسن ہیں پولیس ان کے گھرجاتی ہے ان گھر کا مین دروازہ توڑکراندرداخل ہوجاتی ہے اورپھران کی اہلیہ سے بدتمیزی بھی کی جاتی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ان کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی خوف زدہ رہے اورپولیس ان کی اہلیہ کا موبائل فون ساتھ لےگئی اس کے علاوہ گھرمیں پڑے ہوئے لیب ٹیب توڑکرفرارہوگئی یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران پولیس کو محلے میں جوملا پولیس اس کوگرفتارکرکے لے گئی ہے،دوسری طرف چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے خلاف اس علاقے میں پولیس رویے پرسخت احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے اوریہ مطالبہ کیا جارہے کہ ایک صحافی کے گھرمیں یہ گھٹیا حرکت کیوں کی
دوسری طرف حافظ توصیف اعوان کہتےہیں کہ پولیس محض ان کواس لیے پریشان کررہی ہےکہ ان کے بڑے بھائی تحریک لبیک کے ٹکٹ سے الیکشن لڑچکے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پہلی توبات یہ ہےکہ وہ ٹی ایل پی سے الگ ہوچکے ہیں دوسری عرض یہ ہے کہ بھائی کے پرانے تعلق کی سزا مجھے کیوں دی جارہی ہے