آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس۔
دوران اجلاس پولیس وہیکلز کی اپ گریڈیشن اورنئی گاڑیوں کی تقسیم سے متعلقہ امورکا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ اکبرناصر خان اور ایس ایس پی ایم ٹی اسد سرفراز خان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے آپریشنل ڈیوٹیز مزید موثر بنانے کیلئے پولیس کو ملنے والی نئی گاڑیوں کے متعلق احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ اضلاع میں گاڑیوں کی تقسیم کے متعلق جامع حکمت عملی کے تحت درپیش چیلنجز اور ضروریات کو مد نظر رکھا جائے۔ آپریشن اور انویسٹی گیشن ڈیوٹیز کیلئے پولیس کے زیر استعمال وہیکلز کو مرحلہ وار نئی گاڑیوں سے تبدیل کیا جائے۔ گاڑیوں کی تقسیم میں ہرضلع کی آبادی کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح اور ون فائیو(15)کی کالز کو مد نظر رکھا جائے۔ گاڑیوں کی تقسیم میں اضلاع کے رقبے اور پٹرولنگ پلان کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ جن اضلاع میں سنگین جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں پٹرولنگ اور ریڈ ڈیوٹی کیلئے نئی گاڑیاں دی جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعود یٰسین،، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ اکبرناصر خان اور ایس ایس پی ایم ٹی اسد سرفراز خان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

پولیس کی گاڑیوں کے بارے آئی جی پنجاب نے اہم حکم جاری کر دیا
Shares:







