صدر پولیس کی خفیہ اطلاع پرکاروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلر نہ ہو سکیں!!
ہنگو
ہنگوپولیس نےضلع اورکزئی سےہنگو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔صدر پولیس نےخفیہ اطلاع پرکاروائی کرتےہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیاہے۔حراست میں لئے گئے منشیات سمگلر کاتعلق ہنگوکےعلاقےدربندسےہےجن کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
پکڑی گئی منشیات ضلع اورکزئی سےہنگو سمگل کی جارہی تھی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ محمدنزیرخان نے اس حوالےسےبتایاکہ ایس ایچ او تھانہ صدرایس ائی ثواب علی خان کومخبرخاص نےاطلاع دی کہ اج کسی بھی وقت بذریعہ فلائنگ کوچ نمبری2221 مردان ضلع اورکزئی سےہنگو کسی بھی قسم کی منشیات سمگل کی جا سکتی ہے۔اطلاع کومصدقہ جان کرایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ صدرکےقریب مین روڈپر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی کہ اس اثناء میں ٹل کی جانب سے انیوالی مزکورہ فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی3کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برامد کرکے گاڑی میں سوار بین الاضلاعی منشیات سمگلرمحمدابرارولد
محمدیعقوب سکنہ دربند کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ محمدنزیرخان نے بتایا کہ منشیات سمیت حراست میں لئے گئے منشیات کے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات ضلع اورکزئی سےہنگو سمگل کی جارہی تھی جسکا گرفتار سمگلر نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(پی ایس پی)اکرام اللہ خان کی نگرانی میں قیام امن اور انسداد جرائم کی خاطرجرائم پیشہ عناصر خاص کرمنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔