مزید دیکھیں

مقبول

پولیس اہلکار نے سرکاری اسلحے سے خود کوگولیاں مارلیں

کراچی: پولیس اہلکار نے سرکاری اسلحے سے خود کوگولیاں مارلیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمشید کوارٹرزتھانے کے علاقے مسلم آباد میں ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کے دفتر میں پیش آیا ایس ایچ او جمشید کوارٹر ماجد کورائی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار 30 سالہ محمد عاطف کورنگی نمبر پانچ کا رہائشی ہے-

اسلام آباد پولیس کی ایک اورنااہلی سامنےآگئی:طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی:4…

ایس ایچ او نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کا اردلی ہے پولیس اہلکار نے ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کے دفتر کے باہر بنی پولیس چوکی سے سرکاری ایس ایم جی رائفل اٹھائی اور دفتر کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کو گولیاں مارلیں پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے بھی ایس ایم جی کے دو خول ملے ہیں۔

گھناؤنا کام کرنیوالا سرکاری ملازم تیرہ برس بعد قانون کے شکنجے میں آ گیا

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پولیس اہلکارکی جانب سے گھریلو مسائل کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کرنا یا پھر اتفاقیہ گولی لگنے کا ہوسکتا ہے،زخمی پولیس اہلکاراب تک بے ہوش ہے جس کے ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

اسلام آباد: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون کی پولیس نے ڈاکو سمجھ کر طالب علموں پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ باقی طالب علم جرار اور حیدر محفوظ رہے، اہل محلہ نے زخمی طالبعلم کو ہسپتال پہنچا دیا۔موٹرسائیکل پر سوار تین طالب علم اکیڈمی سے گھر کی طرف آرہے تھے فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ موٹر سائیکل سواروں پر نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا ہے۔

اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار