تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی شاندارکاروائی۔
اسٹریٹ کریمنل واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایف بی انڈسٹریل کے حدود شیزان والی گلی میں ملزمان شہری ثاقب ولد سلیم سے موبائیل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے تو موقع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ملزم اسد ولد لیاقت کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی عرفان عرف آپو فرار ہوگیا-
گرفتار ملزم اسد کے قبضے سے ایک عدد پسٹل ۳ راونڈز، 350 روپے نقد ایک موبائیل فون ذاتی اور شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون کیو موبائیل اور نقد 2200 روپے، اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل تھانہ لیاقت آباد رجسٹریشن نمبر ہنڈا 125 برآمد کرلیا- ملزم متعدد بار مقدمات تھانہ شریف آباد، تھانہ کلاکوٹ اور تھانہ جمشید کوارٹر میں گرفتار ہو چکا ہے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے-