پولیس کی طرف کیمیکل ملے پانی پھینکنے اور شیلنگ سے کسان جاں بحق
باغی ٹی وی ” پولیس کی طرف سے کسانوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور شیلنگ سے ایک کسان جاں بحق ہوگیا . فنانس سیکرٹری وہاڑی ملک اشفاق لنگڑیال کل بے ہوش ہو گئے تھے ۔ ان کو جناح اسپتال منتقل کی گیا تھا جہاں آج اس نے دم توڑ دیا.
کسان اتحاد کے دھرنے کے دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تھا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور دو دن قبل 200 سے زائد کسانوں کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم ان گرفتاریوں کے خلاف کسان اتحاد نے ٹھوکر پر دوبارہ دھرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹھوکر نیاز بہگ پر کسان اتحاد کے اراکین کااحتجاجی دھرنا میدان جنگ میں تبدیل ، پولیس نے واٹر کینن استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشرکر کے 162 افراد کو گرفتار کرلی جس پر ایس پی آپریشنز کے حکم پر مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا اور شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے ملک اشفاق لنگڑیال بے ہوش ہوگئے۔ تاہم انہیں فوراً جناح ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی وہ دم توڑ گئے۔
ادھر فردوس عاشق اعوان نے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے . وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسان اتحاد کا ہمدرد بن کر ایک سیاسی ٹولہ میڈیا اسکرین استعمال کر رہا ہے، یہ بھول گئے یہی وہ مال روڈ ہے جہاں کسان آلو کی بوریوں کو لا کر آگ لگاتے تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسانوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم و ستم آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، قوم کوپتہ ہے کہ کسان کو کس نے بدحال کیا ہے، ماضی کی ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے آج کسان مشکل میں ہیں۔
واضح رہے کہ کسان اتحاد ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے ليے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر دھرنادیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے کسانوں کو گرفتار کرنا چاہا تو کسانوں کی جانب سےپتھراؤ کیا گیاجس پر پولیس نے مظاہرين پرآنسو گیس کی شیلنگ کر دی اور لاٹھی چارج کيا۔
مرکزی صدر ملک زولفقار اعوان کسان اتحاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو گھناؤنی حرکت کی رات سوے ہوئے کسانوں پر لاٹھی چارج اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کیا ہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ، سارے کسان اکھٹے ہو جائیں ہم اجتماعی گفتاریاں دیں گے
کسان رہنما ؤں کاکہنا ہے کہ حکومت جو وعدے کرتی ہے پورے نہیں کر رہی۔حکومت نے کسانوں سے زبردستی گندم اٹھائی اب بیج کے لئے بھی گندم نہیں۔ مطالبات کی تحریری منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گندم کے امدادی ریٹ کو پاکستان کسان اتحاد نے مسترد کردیا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ریٹ سے فصل پر آنیوالے اخراجات بھی پورے نہیں ہوں گے جس سے کسان گندم کی بجائے دیگر فصلوں کی کاشت کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں








