لاہور:پولیس نے بھی کارخیرمیں حصہ لینا شروع کردیا ، بچھڑوں کوملانے لگی ،اطلاعات کے مطابق پولیس کو ہمیشہ ایک ہی رخ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس کے دوسرے رخ پرشاید کسی کی نظرنہیں پڑی، پولیس والے اگرزیادتی کربیٹھتے ہیں تو ان میں خیرخواہی اورانسانیت سے محبت بھی کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بچھڑوں کو ملانے کی روایت برقراررکھی ہے ۔اس سلسلے میں لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کیطرف سے ایک اہم کارنامہ سامنے آیا ہے

ذرائع کےمطابق انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے 9سالہ علیشاء کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔مغویہ اپنے سوتیلے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکرگھر سے چلی گئی تھی۔مغویہ کے ورثاء نے تھانہ سبزہ زار میں اغواء کا مقدمہ در ج کر وا رکھا تھا۔ایس پی انو یسٹی گیشن صدرمنصور قمر کی طر ف سے مغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پو لیس ٹیم کو شابا ش۔

Shares: