پولیس جوڑوں سے نکاح نامہ پوچھے گی نا ہراساں کر سکے گی،حکم جاری

0
22

فیصل آباد پولیس کو شہریوں کی نجی زندگی میں دخل اندازی دینے سے روک دیا گیا،پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ شہریوں کی زاتی ذندکی میں ہر گز دخل اندازی نا دی جائے ،پولیس کا کام جرائم کو کنٹرول کرنا ہے،شہریوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنا نہیں ہے.

کچھ عرصہ قبل جڑانوالہ پارک میں چار پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو ہراساں کیا گیا اور ان سے نکاح نامہ طلب کیا گیا،انکوائری میں اہلکاروں کے گنہگار ثابت ہونے پرسٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک نے چاروں پولیس اہلکاروں کو جوڑے سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ہراساں کرنے پر عہدے سے برخاست کردیا تھا، اور حکم دیا تھا کہ آئیندہ سے پولیس ملازم کو کسی شہری کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے منع کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئیندہ کوئی پولیس اہلکار کسی شہری سے نکاح نامہ کا مطالبہ نہیں کرے گا اور انہیں ہراساں کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے اکثر تفریحی مقامات پر جوڑوں کو ہراساں کرنے کے واقعات عام ہیں ،مگر شہری پولیس اہلکاروں کو رشوت دیکر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں اورپولیس کی جانب سے بھی جوڑوں کو ہراساں کرنے کا مقصد صرف ان سے مال بٹورنا ہے.

فیصل آباد پولیس کی طرح آئی جی پنجاب کو بھی پورے صوبے میں اس طرح کے اقدامات اٹھانے چاہیئں جس سے شہریوں کا خوف بھی کم ہو گا اور شہری پولیس کو اپنا مدد گار اور معاون بھی سمجھیں گے.

Leave a reply