کورونا وائرس کے خلاف جنگ,لاہور پولیس فرنٹ لائن پر۔ لاہورپولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت میں مصروف پولیس فورس کے لئے بھرپور حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ میں 06ہزار پی پی ای کِٹس،12ہزار سینیٹائزرز اور87ہزار سے زائد حفاظتی ماسک تقسیم کئے جا چکے۔ 01 لاکھ 14ہزار سادہ جبکہ 05 ہزار سے زائد میڈیکل گلوزاور 04 ہزارسیفٹی سوٹ تقسیم کئے۔ 11 سو حفاظتی عینکیں اور 35ہزار سے زائد صابن بھی تقسیم کئے گئے۔ پولیس ناکوں، تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سنٹرز پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات پولیس ملازمین کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔ فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ مقامات پر پولیس فورس کو کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامناہے۔ ناکوں پر تعینات جوان کورونا ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

Shares: