پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ

0
36

لاہور: پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تربیتی کورس تفتیش سے متعلق کرایا جائے گا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو ایک مہینے کا تربیتی کورس کرایا جائے گا اورتربیتی کورس کے دوران پولیس افسران کو ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت جدید خطوط پر کی جانے والی تفتیش کے مختلف مراحل سے گزارا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تفتیشی افسران کا تربیت کے بعد ای ویلیو ایشن ٹیسٹ لیا جائے گا ای ویلیو ایشن ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے تفتیشی افسران کو پاس سمجھا جائے گا اور اس کے بعد انہیں فیلڈ پوسٹنگ دی جائے گی آئی جی پنجاب نے پورے صوبے کے تمام تفتیشی افسران کو ٹریننگ دینے کی ہدایت دی ہے۔

پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے 721 تفتیشی افسران کو پہلے مرحلے میں تربیت دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہےجن پولیس افسران کو تربیت دی جائے گی انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹریننگ سینٹرز میں اپنی آمد کی رپورٹ کریں۔

وزیراعظم سے کراچی کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات،عامر لیاقت بلانے کے باوجود نہ آئے

قبل ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی لیگل مظہر فارق سدھانہ اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم محمد طاہر کچھی کی زیر نگرانی جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی درجہ بندی کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا-

جھنگ پولیس کے 142 اپرسبارڈینیٹ افسران تحریری امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں 06 انسپکٹرز،36 سب انسپکٹرز و 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل تھے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پرہر قسم کے مقدمات کی تفتیش کے معیار کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ تفتیشی افسران کی اسکریننگ/کیٹگرائزیشن کے بعد تفتیشی انداز کو بہتر کر کے شہریوں کو پائیدار ریلیف فراہم کیا جا سکےجس میں مختلف نوعیت کے کیسز کی تحقیقات کے لیے تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کے مطابق درجہ بندی کی جائے گی اور اسی درجہ بندی کے اعتبار سے پولیس افسران کو مقدمات کی تفتیش و دیگر محکمانہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

مصری وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a reply