پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ، لواحقین سراپا اجتجاج
اسلام آباد، فتح جنگ تھانہ فتح جنگ میں پولیس حراست میں ملزم پرپولیس کامبینہ تشدد نوجوان جاں بحق لواحقين سراپااحتجاج آئی جی پنجاب سمیت وزیراعلی پنجاب سے فوری طورپر تحقیقات کامطالبہ تفصیلات کےمطابق دوروز قبل تھانہ فتح جنگ پولیس نے فتح جنگ کےرہائشی یاسرشاہ کو شک کی بناہ پر گرفتار کرکےتھانہ لےجایا گیا جہاں ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ کی موجودگی میں پولیس نے نوجوان پر بدترین تشدد کیاجس سےنوجوان کی حالت غیرہوگئ اورنوجوان پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا واقعے کی اطلاع ملتےہی نوجوان کےلواحقین تھانہ فتح جنگ پہنچ گئ جہاں انہوں نے نوجوان کی موت کی وجہ دریافت کی پولیس نے لواحقين کوبتایا کہ نوجوان متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جسےاہل علاقہ نےگرفتار کرکےپولیس کے حوالے کیا جہاں نوجوان کی طبیعت بگڑگئ اورنوجوان کی موت واقع ہوگئ زرائع کےمطابق پنجاب حکومت کی بدلی ہوئی پولیس نے نوجوان پربدترین تشدد کیاجس سےنوجوان جاں بحق ہوگیا
تفصیلات کےمطابق پولیس اپنےپیٹی بندبھاہیوں کوبچانےمیں مصروف ہے پولیس نے نوجوان کے لواحقين کومقدمہ نہ درج کروانے کی بھی دھمکیاں دی اور نعش کوبھی کئ گھنٹے اپنی تحویل میں رکھا جبکہ نوجوان کےلواحقین نےنعش پوسٹ مارٹم کےلیے ہسبتال منتقل کی جہاں نعش کاپوسٹمارٹم کیاگیا اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعدسامنے أہیں گے زرائع کےمطابق نوجوان کے جسم پرتشدد کےنشانات موجود تھے اس موقع پر لواحقين نے میڈیاکوبتایا کہ ہمارے نوجوان پرپولیس نے بدترین تشدد کیا ہے جس سے اسکی موت واقع ہوئی ہے پولیس اپنے پیٹی بندبھاہیوں کوبچانے کےلیے متحرک ہے ہم غریب لوگ ہیں انصاف چاہتے ہیں لواحقين نےوزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب اورأئی جی پنجاب سےمطالبہ کیاہیکہ ہمارے نوجوان کی موت کی مکمل تحقيقات کی جاہیں اورأئی جی پنجاب کی زیرنگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جوواقعے کی مکمل چھان بین کرے ۔۔۔