خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

ڈی پی او نے فرداً فرداً ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات و مسائل سنے ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو سائلین کی دادرسی اوران کے مسائل کے حل کے لیے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلیں

شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کے لیے بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہےخانیوال پولیس مخلوق خدا کی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں
پولیس افسران اورجوان صدق دل سے عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں

پولیس افسران عوام دوست پولیسنگ کیساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء کوفروغ دیں انصاف کی فراہمی‘عوامی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا ہی ہمارامقصدہونا چائیے ڈی پی اومحمدعلی وسیم

Shares: