پولیس کو کہا تھا کہ درمیانی راستہ نکالیں گے. شاہ محمود قریشی
لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفد نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی جبکہ تحریک انصاف کے وفد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینئر نائب صدر فواد چودھری شامل تھے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور سینیٹر اعظم سواتی بھی آئی جی پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے۔ وفد لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر آئی جی پنجاب سے ملاقات کرنے آیا تھا.

آئی پنجاب سے ملاقات کے بعد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے کہ کل ہمیں عدالت سے ضمانت مل جائے گی یا کچھ وقت دیا جائے گا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خون خرابہ چاہتی ہے اور ابھی اطلاع ہے کہ ہمارے پانچ لوگوں کی گرفتاری کے احکامات ہیں لیکن ایسا کرنے سے مزید حالات خراب ہوں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی آئی جی صاحب کو بھی بتایا ہے کہ عمران خان گرفتاری کیلئے بالکل تیار تھے لیکن پولیس کی شیلنگ سے حالات مزید خراب ہوئے جبکہ ہم پر الزام عائد کیا جارہا ہے لیکن میں وضاحت کرتا ہوں کہ ہمارا کسیہمارا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ہماری جماعت سیاسی ہے اور پرامن ہے جبکہ ہم پرامن ہی رہنا چاہتے ہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاتے ہیں اور یہ راستہ ہمیشہ کھلا ہوتا ہے لہذا ہم آج بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں اور وزیراعظم نے ساتھ بیٹھنے کی آفر کی ہے تو کم از کم اپنی پولیس کو توروکیں تاکہ بات آگے بڑھے. ان کا کہنا تھا ہمارے کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں دوسری طرف ہمیں بات چیت کی دعوت دی جارہی ہے یہ کسی منطق ہے لیکن ہاں 18 کو عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے اور امید ہے عدالت تب تک ہمیں وقت دے گی.

Shares: