پولیس کو کتے نے انوکھی مشکل میں ڈال دیا

بھارتی ریاست بہار میں کتے نے پولیس کو انوکھی مشکل میں ڈال دیا-

باغی ٹی وی : انڈیا ٹائمز کے مطابق بہار کے شہر مفصل کی پولیس نے اترپردیش سے بہار میں داخل ہونے والی اس گاڑی کو روکا اورگاڑی میں سفر کرتے دو لوگوں کو شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا اور ان کی گاڑی بھی تھانے لا کر کھڑی کر دی گئی۔ ان کے ساتھ گاڑی میں ایک جرمن شیفرڈ کتا بھی تھا جسے پولیس کو تھانے میں رکھنا پڑ گیا مگر اس کتے نے پولیس کو ایک انوکھی مشکل میں ڈال رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گاڑی میں ستیش کمار اور بھوبنیشور یادو نامی دو لوگ سوار تھے اور ان کے ساتھ ان کا جرمن شیفرڈ تھا۔ ان دونوں لوگوں نے شراب پی رکھی تھی اور گاڑی میں بھی شراب کی 6بوتلیں موجود تھیں۔ پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تاہم ان کا کتا پولیس کو تھانے میں ہی رکھنا پڑ رہا ہے-

جس نے پولیس کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور مشکل یہ ہے کہ یہ کتا صرف انگریزی میں ہی ہدایات سمجھتا ہے۔ چنانچہ اب مفصل پولیس کو جب بھی کتے کو کوئی ہدایت دینی ہوتی ہے، انہیں شہر سے کسی انگریزی بولنے والے کو تلاش کرکے لانا پڑتا ہے۔تھانے کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کتے کو تھانے میں رکھنا بہت مہنگا پڑ رہا ہے-

Comments are closed.