پولیس کی پیٹی بھائیوں کو سزا دلوانے میں کوئی دلچسپی نہیں،سپریم کورٹ

0
41
supreme court

پولیس کی پیٹی بھائیوں کو سزا دلوانے میں کوئی دلچسپی نہیں،سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور پولیس کے جرائم پیشہ اہلکار کی دو سال سروس ضبطی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے پنجاب پولیس اور استغاثہ کی سخت سرزنش کی ، چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت استفسار کیا کہ اہلکار شاہد نذیر کے خلاف کتنے مقدمات ہیں ؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں بتایا کہ اہلکار شاہد کے خلاف مجموعی طور پر 14 مقدمات ہیں ، چارج شیٹ میں 8 کا ذکر ہے پولیس اہلکار سے موبائل فون، نقدی اور زیورات برآمد ہوئے مدعی پیش نہ ہونے کے باعث شاہد کے خلاف مقدمات داخل دفتر ہیں، شاہد چوری اور پرس چھیننے میں بھی ملوث رہا محکمے نے برطرف کیا ٹریبونل نے دو سال کی سروس ضبطی کر دی ۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے مدعیوں سے رابطہ کیوں نہیں کیا پولیس کا کام تھا کہ مدعیوں کو تحفظ فراہم کر کے مقدمات بحال کراتی پولیس کی پیٹی بھائیوں کو سزا دلوانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے پولیس میں سب لوگ ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں ریاست کا کام صرف مقدمات درج کر کے اپنا اور دوسروں کا مذاق بنانا نہیں ہے، عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست خارج کر دی اور فیصلہ برقرار رکھا

سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

باپ کی جگہ بیٹے کو نوکری دینے کا قانون ہی عجیب و غریب ہے،سپریم کورٹ

Leave a reply