شکتی کپور کے صاحبزادے سدھانتھ کپور نے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں بینگلور پولیس بہت اچھی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں. انہوںنے آج تک مجھ سے جو بھی پوچھ گچھ کی ہے میں نے انکو بتایا ہے .سدھانتھ کپور جن کو اب ضمانت پر رہائی مل چکی ہے ممبئی اپنے گھر جاتے ہوئے سدھانتھ نے اپنی ایک سیلفی پرستاروں کے ساتھ شئیر کی اس سیلفی میں سدھانتھ کو ان کے دوست کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے دونوں نے کورونا سے بچنے کےلئے چہرے پر ماسک پہن رکھے ہیں.
یاد رہے کہ سدھانتھ کپور باراں جون کو بینگلور میں ہونے والی ایک پارٹی سے گرفتار ہوئے تھے ان کے ساتھ وہاں پینتیس اور لوگ تھے جن کو پولیس نے حراست میں لیا تھا.پولیس نے ان سب کو ڈرگز کے استعمال کے شبے میں گرفتار کیا تھا بعد اذاں جب پولیس نے ٹیسٹ کروائے تو کافی لوگوں کی رپورٹس پازیٹیو آئیں . اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد شکتی کپور نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں جو بھی خبریں چل رہی ہیں بالکل جھوٹ ہیں ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ سدھانتھ کپور کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں. تحقیقات ہورہی ہیں سدھانتھ کپور پولیس کے ساتھ تعاون بھی کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیس کے آخر میں کیا فیصلہ آتا ہے .