اسلامآباد: وفاقی پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پر وقار تقریب منعقدکی جائے گی-
باغی ٹی وی : ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے53 شہداء کے عظیم خاندانوں اور غازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب ہو گی جس کا آج یکم تا 4 اگست یوم شہداء تک پروقارآغاز کیا جارہا ہے –
وفاقی دارلحکومت کی اہم شاہراہوں پر شہدائے پولیس کی تصاویر، پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گئے اورآج یکم اگست باقاعدہ شام کو ڈی چوک شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے درجات بلند کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کے ساتھ تقریبات کا آغاز کیا جا رہا ہے-
دو اگست میلوڈی شہداء چوک شمعیں روشن کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ تین اگست کو پولیس لائن ہیڈکواٹرز شہداء کے نام سے منسلک پودے لگائے جائیں گے-
جبکہ پہلی دفعہ (شام شہداء) کے نام سے 4 اگست کی شام کو خصوصی پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائےگا
آئی جی قاضی جمیل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد شہداءکی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے-