ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ،چار ملزمان ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے ہیں،.
علاقہ تھانہ صدر کامونکی اور تھانہ ایمن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکوؤں کی ہلاکت کا معاملہ ،ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کامونکی پولیس دوران ڈکیتی قتل کے کیس میں چار ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی۔دراجکے کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوارچار کس نامعلوم ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ دوران فائرنگ دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، باقی ملزمان ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہنگامی طور پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ : پورن پور پلی ایمن آباد کے قریب ناکہ بندی پر دوبارہ پولیس کا سامنا فرار ملزمان سے ہوا تو انہوں نے پولیس پرسیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ رکنے کے بعد دوران ملاحظہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو ملزمان زمین پر پڑے ملے۔دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے
ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت افتخار،ریاض، عارف اور ذولفقار کے ناموں سے ہوئی۔ نعشیں برائے پوسٹ مارٹم ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔ دوران ڈکیتی قتل، ڈکیتی، ہاؤس رابری، اور دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈکیتوں و چوروں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔
اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام
سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان
معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے