سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ کے علاقہ پکا ڈیرہ سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب،والدین کے حوالے
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق مورخہ27.05.19کو آصف اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پکا ڈیرہ نے تھانہ کینٹ میں درخواست گزاری کہ مورخہ23.05.19کو اسکابیٹا مسمی محمد عبید بعمر13سال گورنمنٹ ہائی سکول 85جھال گیا جس کو اظہر عباس وغیرہ نے ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ کو فوری مقدمہ درج کرکے بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پرڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء ہونے والے بچے محمد عبید بعمر13سال کوضلع سیالکوٹ سے بازیاب کرواکر ملزم علی رضا ولد غلام مصطفےٰ سکنہ پکا ڈیرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی نے بازیاب ہونے والے بچے کو اسکے والد آصف اقبال کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے اغواہ شدہ بچہ بازیاب کروالیا
