پولیس نے انتہائی کم وقت میں خاتون کے اندھے قتل کا مقدمہ حل کر لیا

0
36

قصور/خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا ، تھانہ اے ڈویژن پولیس کو آج صبح قبرستان کوٹ غلام محمد سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی، خاتون کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش پھینک دی تھی، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سٹی اور مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچے، حالات و واقعات کا جائزہ لیا

فرانزک ٹیموںاور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد کو اکٹھا کیا گیا، پولیس کی مسلسل محنت کے بعد خاتون کی شناخت ثناءبی بی زوجہ آصف سکنہ بستی نور شاہ ولی کے نام سے ہوئی

پولیس نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم آصف کے مقتولہ کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس نے رات کے وقت قتل کرکے نعش قبرستان خواجہ دائم الحضوری پھینک دی، قصورکے تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم آصف کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ، ڈی پی اوقصور عمران کشور نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر ایس ایچ او اے ڈویژن اور انکی ٹیم کو شاباش دی

Leave a reply