لاہور:آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس کا اجلاس ، اہم فیصلے ، اہم احکامات،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا،جس میں کرسمس سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت پولیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے شعیب دستگیر کو کرسمس کے سیکیورٹی پلان کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی جی پنجاب نے کرسمس سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور محکمانہ امور کے متعلق احکامات جار ی کئے۔
عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی
اجلاس میں صوبے بھر میں 2778 گرجا گھروں کی حفاظت کے لیے تقریباََ22ہزار سے زائد افسر واہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جن میں 416انسپکٹرز، 1198سب انسپکٹرز، 2213اے ایس آئیز، 1693ہیڈ کانسٹیبلزاور15615کانسٹیبلز سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔ ڈی پی اوز سی پی او کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کرسمس کاسیکیورٹی پلان اپنی زیر نگرانی تشکیل دیں۔
پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…
شعیب دستگیر نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کو بطور خاص ملحوظ خاطر رکھا جائے جبکہ گرجا گھروں میں مسیحی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے تقریباََ3ہزارمیٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس بھی استعمال کئے جائیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، اے آئی جی آپریشنز عمران کشور سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔