مولانا فضل الرحمن کے اثرورسوخ والے علاقے بنوں میں‌ انسداد پولیومہم پرمامورپولیس اہلکارماردیا گیا

0
36

بنوں :مولانا فضل الرحمن کے اثرورسوخ والے علاقے بنوں میں‌ انسداد پولیومہم پرمامورپولیس اہلکارماردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی

فائرنگ سے پولیس اہلکار آخر زمان زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کے پی میں پولیوورکرزپرحملے ہوئے ہیں اورکئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،تازہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پایا جارہا ہے

Leave a reply