اسلام آباد پولیس نے اشتہاریوں اور کریمینلز گینگز کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے، آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی سپرویژن میں کیا گیا ہے.
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ رات گئے ضلع بھرمیں بڑا آپریشن کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 13 گینگ ممبران اور 04 اشتہاری گرفتار کرلیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران 03 ڈکیت محب اللہ، ذئی علی خان، تحسین گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر فیاض پٹھان سمیت 03 منشیات ڈیلرز گرفتار کیے گئے ہیں، 25 مشتبہ افراد مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیے گئے ہیں، بغیر کاغذات 03 کاریں، 51 موٹرسائیکل تھانوں میں منتقل کی گئی ہیں، 162 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی کی گئی ہے، اسلام آباد پولیس نے کریمینلز کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی.