سپریم کورٹ کے حکم پر اہم شخصیت کا نام ای سی ایل میں شامل

0
34
ecl

سپریم کورٹ کے حکم پر اہم شخصیت کا نام ای سی ایل میں شامل

وزیر ریلوے کے ایڈوائزر شاہ رخ خان کی تعیناتی کے حوالے سے تحقیقات شاہ رخ خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے ایڈوائزرشاہ رخ خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا شاہ رخ خان چیف ایگزیکٹو رائل پام کنٹری کلب تعینات اور امریکی شہریت رکھتے ہیں،

قبل ازیں سپریم کورٹ میں اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیر ریلوے کے مشیر کی تقرری پر اظہار برہمی کیا جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے گالف کلب کے لیے مشیر مقرر کیا، وزیر ریلوے نے کس قانون کے تحت شارخ خان کو مشیر مقرر کیا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ گالف کلب کسی کی ذاتی ملکیت نہیں کہ اس پر من پسند لوگ مقرر کر دیئے جائیں پبلک آفس میں ایسی تقرریاں نہیں کی جا سکتیں ،سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ وزیر ریلوے نے کلب کے مفاد میں شاہ رخ خان کو مشیر مقرر کیا۔

رائل پام لیز کیس میں تین رُکنی بینچ جس کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کر رہے تھے اور جسٹس اعجاز الا حسن اور جسٹس جمال مندوخیل شامل تھے ، وزیر ریلوے کی اس تقرری کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ آپ فوری طور پر شاہ رخ خان کو ہر طرح کی ذمہ داری سے برطرف کریں عدالت نے وزیر ریلوے کے مُشیر شاہ رُخ خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین ریلوے 19 اگست تک تمام تقرریوں اور تنزلیوں بارے عدالت میں رپورٹ پیش کریں- شاہ رخ خان کے تمام مالی اقدام کا پورا ریکارڈ ایک ہفتہ میں پیش کرنے کا حُکم بھی دے دیا گیا

رائل پام کی لیز سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا سرمایہ کاری بورڈ کی صلاحیت پر مایوسی کا اظہار

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کا خسارہ کب تک ختم ہو گیا؟ِ اعظم سواتی پھر تسلیاں دینے لگے

اعظم سواتی بھی اپنوں کو نوازنے لگے، سپریم کورٹ نے کیا برہمی کا اظہار،بڑا حکم

Leave a reply