لاہور:پولیس آرڈر2002:خامیاں اورخوبیاں :عمل درآمد کیسے ممکن:ماہرین کے تحقیقاتی مقالوں،تجربوں اورتجزیوں کےساتھ :4ستمبرکوویبنار،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پولیس آرڈر2002 کے حوالے سے افسران اوردیگرذمہ داران کے لیے انتہائی مفید اور معلومات خیزاہم ویبنار4 ستمبرکو منعقد ہورہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ ویبنارجس میں پولیس آرڈر2002 میں پائے جانے والی خوبیوں اورخامیوں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے عمل درآمد کے حوالے سے تجربات اورتجزیات پرمشتمل لیکچرپیش کیئے جائیں‌گے

پولیس آرڈر2002 جس کو پاکستان میں رائج انگریز دور کے نظام جسے پولیس ایکٹ 1861 ایکٹ کا نام دیا جاتا ہے کی جگہ نافذ العمل کیا گیا تھا ،انگریز دور کا پولیس ایکٹ 1861 کو پرویز مشرف کے دور میں ختم کردیا گیا تھا

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق پولیس آرڈر2002 کا مقصد پرانے پولیس ایکٹ سے جان چھڑا کرکسی ریاست کو ایک بہترین امن وسلامتی پیدا کرنے کے لیے ایک متبادل پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا

پولیس آرڈر2002 نفاذ کے بعد کن مسائل سے دوچار ہے اورخاص کرپاکستان جیسی اسلامی ریاست میں اس کے نفاذ میں کیا مشکلات ہیں اوراسے کیسے بہتربنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے اس اہم ویبنار میں بہت مفید گفتگو پیش کی جائے گی

باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم ویبنارکے اہم مقرر، انسٹرکٹراورمتحرک ٹیوٹرپنجاب پولیس کے ایک سابق اہم افسرسرمد سعید خان ہیں جو اپنے تجربات اورتحقیقات کی روشنی میں افسران اوردیگرذمہ دارارن کو کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنے کے لیے دیں گے

 

 

سرمد سعید خان جو کہ پاکستان بھر میں اعلیٰ پولیس افسر کی حیثیت سے تین دہائیوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اورحال ہی میں وہ پنجاب پولیس میں آئی جی کی حیثیت سے ریٹائرہوچکے ہیں آج کل پاکستان ٰمیں امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے افسران اورذمہ داران کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہتے ہیں

سرمد سعید خان جو کہ سول سرونٹس کے بھی ماسٹرٹرینراورانسٹرکٹر رہ چکے ہیں آج کل پولیس اسٹڈیزکے سربراہ کے طورپربھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

اس کے علاوہ ان کے ساتھ دوسری اہم رکن، پولیس آرڈرکا تمام زاویوں سے علم رکھنے والی اہم مقررزوہا وسیم ہیں جو کہ یونورسٹی آف لندن میں گلوبل سٹی پولیسنگ میں ریسرچ فیلو بھی ہیں اورکنگزکالج لندن میں شعبہ واراسٹڈیزمیں پی ایچ ڈی ہیں‌ وہ بھی اس ویبنارمیں اہم گفتگوفرمائیں گی

 

زوہا وسیم جو کہ لندن سے ایل ایل بی بھی ہیں اورپاکستان میں پولیس نطام کے حوالے سے بہت زیادہ علم اورتجربہ رکھتی ہیں

ذرائع کے مطابق اس وبینار میں پولیس افسران ، ججزصاحبان، وکلا ،پالیسی ساز،صحافی اورایسے ہی دیگرشبعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دعوت دی گئی ہے

یہ ویبنارجو کہ 4 ستمبر2020 کو شام ساڑھے پانچ بجے سے لیکرشام ساڑھے چھ بجے تک آن لائن جاری رہے گا

باغی ٹی وی کے مطابق اس ویبنارمیں شرکت کرنے اوراس کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پررابطہ کیا جاسکتا ہے ، جس کے لیے درج ذیل نمبر ہے

03114455558
جبکہ مزید Zoom Webinar ID: 922 18293034
Passcode: 1100
کے ذریعے اس ویبنار میں شرکت کی جاسکتی ہے

ویبنارمیں شرکت کرنے اوراس کا حصہ بننے کے لیے درج ذیل لنک کے ذریعے حصہ بنا جاسکتا ہے

https://zoom.us/j/92218293034?pwd=SDJya0NjT2hsTFQrdnprcjNOVFRYZz09

Shares: