اشتہاری مجرم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پرگولیاں چل گئیں

0
33
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

اشتہاری مجرم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ

میانوالی: تھانہ چاپری کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، تھانہ چاپری پولیس دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار مجرم اشتہاری نور پاو ولد سخی جاناں سکنہ کرد ضلع کرک جس نے سال 2019 میں پولیس کانسٹیبل اور قومی رضاکار کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا کو دہشت گردی کورٹ سرگودھا سے واپس تھانہ چاپری لے کر آرہا تھے۔چاپری قبرستان کے قریب تقریباً 9 بجے رات 5 نامعلوم مجرمان اشتہاریوں نے گھات لگا کر پولیس موبائل پر حملہ کردیا اور اپنے ساتھی مجرم اشتہاری نور پاو اور پولیس وین کو چھیننے کی کوشش کی۔پولیس پارٹی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کنسٹیبل محمد نعمان زخمی ہوا جبکہ گرفتار ملزم نور پاو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ زخمی کنسٹیبل محمد نعمان کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حملہ کرنے والے مزمان پہاڑی ایریا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔

ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل باقی سرکل کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کو گھیرا میں لیکر سرچ آپریشن کررہے ہیں۔ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان خود بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر روانہ ہوئے اور اس وقت خود جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ میانوالی پولیس حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے بہت جلد ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Leave a reply