لاہور:بیگم شمیم اختر مرحومہ کے جنازے سے لیکراب تک پولیس کی کارکردگی سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی سب کے سامنے پیش کردی گئی ہے ،
ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیگم شمیم اختر مرحومہ کے جنازہ پر پولیس لائنز سے 12 سے زائد پلاٹون تعینات روانہ کی گئیں۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی طرف سے کہا گٰیا ہے کہ اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر75 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئی ہیں ، ادھر آپریشنز ونگ کے 160 جبکہ انوسٹی گیشن ونگ کے 59 جوانوں کی فائر پریکٹس بھی کروائی گئی ہے
جمیل ظفر نے کہا ہے کہ سکیورٹی ڈویژن کے 40 جوانوں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے کہا گیا کہ مذہبی اور سیاسی شخصیات کی پیشی کے موقع پر 230 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے
جمیل ظفرنے کہا کہ جوڈیشل ونگ نے 3737 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے کہا ہےکہ مختلف اجتماعات اور اہم مقامات پر 145لیڈیز پولیس اہلکارتعینات رہیں خواتین ملزمان کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے دوران 46 لیڈیز اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔
۔۔۔۔۔