پولیس و عوام پر تشدد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملک کےمختلف حصوں میں3 دن سےجاری تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تشدد، اغوا، سرکاری ونجی املاک پرقبضےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔میڈیا کو جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پرمشتعل ہجوم کےحملوں کی ہرگزاجازت نہیں دے سکتے، ان واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کواس کی ذمہ داری نبھانے سے گریزکی اجازت نہیں دی جاسکتی، واقعات سےواضح ہےسلیکٹڈحکومت نےملک کودلدل میں دھکیل دیا ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلاگیاکہ جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظرآتی ہے، حکومت نےعوام کو بےیار و مددگار چھوڑدیاہے ہماری ہمدردی شہیداہلکاروں،بےگناہ شہریوں کےلواحقین کیساتھ ہے، پرتشدد واقعات میں زخمیوں کو بہترعلاج کی سہولت یقینی بنائی جائے۔