پولیس مقابلے میں ڈاکو گرفتار
قصور
کھڈیاں میں پولیس مقابلہ ڈاکو ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی 3 فرار ملزمان ویرم روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر فرار، تعاقب پر فائرنگ کر دی
تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر آمین خاں کو لوگوں نے اطلاع دی کہ ڈاکو ویرم روڈ پر لوٹ رہے ہیں پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر تھانہ کھڈیاںبکو کال کی تو ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں عامر سلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ڈاکو وں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کر دی دوران فائرنگ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل، پسٹل، رائفل قبضہ میں لے لیا ۔ذخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عمران عرف مانی سکنہ دیو کھارا سے ہوئی ہے ۔ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او عامر سلیم اور پولیس نفری فرض کی ادائیگی کرنے پر شاباش دی