فیصل آباد : انا لله و انا الیه راجعون:شہری کی کھائی میں پھنسی کار نکالتے ہوئے پولیس اہلکارشہید ،اطلاعات کے مطابق ڈجکوٹ میں شہری کی کھائی میں پھنسی کار نکالتے ہوئے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
ڈجکوٹ میں سمندری روڈ پر جہانگیر موڑ کے قریب ناکے پر پولیس کانسٹیبل بشارت ڈیوٹی پر معمور تھا کہ ایک شہری کی کار کھائی میں گر گئی اور بند ہوگئی۔
پولیس کانسٹیبل بشارت شہری کی کھائی میں گری کار کو اسٹارٹ کرانے کے لئے دھکا لگا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے اسے ٹکر مار دی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکیں اور پولیس کانسٹیبل بشارت نے جان دے دی۔ کانسٹیبل بشارت تھانہ ڈجکوٹ میں تعینات تھا۔
ادھر فیصل آباد میں چھٹی پر گھر آئے نیوی کے 20 سالہ نوجوان کا قتل ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی میں پیش آیا جہاں 20 سالا حذیفہ نامی شخص کو چھٹی کے درمیان قتل کر دیا گیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ حذیفہ کو اس کے دوستوں نے ایک دن قبل ہونے والے معمولی جھگڑے کی رنجش پر بہانے سے گھر بلا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر تین نامزد سمیت 4 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری کر دی ہے۔