تنگوانی : بدلہ لینے کیلئے ڈاکوؤں نے پولیس والے کے کزن کو قتل کردیا

crime

تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب مصلح افراد نے ڈاکوکے قتل کا بدلہ لینے کیلئے پولیس والے کا کزن قتل کردیا
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے نواحی گاؤں حیات باجکانی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شاہد ولد عبدالرزاق باجکانی جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر آسانی سے فرار ہو گئے

بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو بنگوار برادری کے افراد نے قتل کیا ہے پولیس آپریشن میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا،جس کے بدلے میں آج ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کے بدلے میں پولیس والے کہ گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اس کے کزن کوقتل کردیا

جبکہ پولیس قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو نہ پاسکی ،اس واقعہ کے بعد شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے

Leave a reply