پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی، پولیس کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

0
46

پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی، پولیس کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی، پولیس کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مغربی بنگال یں چوتھے مرحلے کے الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں فائرنگ کا واقعہ ضلع کوچ بہار کے علاقے میں پیش آیا، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سیتا کولچی کے علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا جس کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہیں،

واقعہ کے بعد ووٹرز نے احتجاج کیا ہے اور لاشیں سڑک پر رکھ دی ہیں، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ چار لوگ مر گئے کسی کو کوئی پرواہ نہیں ، یہ سب الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہو رہا ہے کیا ؟ اسکا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، الیکشن ہاؤس میں بیٹھے ان کٹھ پتلیوں سے پوچھنا چاہئے جو مودی اورامت شاہ کی افواج کو قابو کرنے میں ناکام ہیں۔

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کے تحت آج الیکشن ہو رہے ہیں۔ ہوڑہ،ہگلی، جنوبی چوبیس پرگنہ، علی پور دوار اور کوچ بہار کی 44 سیٹوں پرپولنگ ہورہی ہے۔ ان حلقوں میں پندرہ ہزار نو سو چوالیس پولنگ مراکز قائم کیے گیے ہیں ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اب تک ہوئے تین مراحل کی پولنگ ہو چکی ہے

Leave a reply