3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق. قومی ادارہ صحت

0
79
Polio

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سال کا دوسرا پولیو یہ کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے، پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، اور بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچے کا عمر بھر کیلئے معذورہونا قابل تشویش ہے، ویکسین سے عمر بھرکی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب یاد رہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی،حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Leave a reply