سب حاضر ہو جائیں‌ ، وزیراعظم نےسب کو اسلام آباد طلب کرلیا

0
50

اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پولیو کے حوالے سے بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک پالیسی وضع کی جائے گی جہاں پولیو کے 70 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے تا کہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔کے پی میں پولیوکے مزید واقعات آنے کے بعد صوبے کی حکومت نے ا س معاملے پر ہنگامی اقدامات پہلے ہی شروع کردیئے ہیں.

پاکستان میں حالیہ دنوں میں پولیو کے واقعات بڑھے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 8 ماہ کے عرصے میں ملک بھر میں پولیو کے 53 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 2018 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔رواں برس اب تک رپورٹ ہوئے کیسز میں سے 41 خیبرپختونخوا اور اس کے قبائلی اضلاع، 5 پنجاب، 4 بلوچستان جبکہ 3 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے اس اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، عالمی عطیات دہندگان تنظیموں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، مسلح افواج اور دیگر کو مدعو کیا گیا جبکہ پولیو کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔

Leave a reply