بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک انکشاف کیا ہے اور وہ انکشاف ہے حیران کر دینے والا. جی ہاں پوجا بھٹ نے بتایا ہے کہ جب ہمارے کیرئیر کی شروعات تھی تو میں اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ کمفرٹیبل نہیں تھے، معلوم نہیںہمارے درمیان ایسا کیا تھا کہ ہماری بنتی نہیں تھی، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نفرت تھی ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ سلمان خان تب بھی بڑے سٹار تھے میں بھی اچھا کام کررہی تھی لیکن دونوںکے مسائل ہم دونوں کو سمجھ نہیں آرہے تھے لہذا ہم نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کئے رکھی،
انہوں نے کہا کہ لیکن اب تو بہت سال بیت چکے ہیں” اب ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ملتے بھی ہیں” اور ا سوقت کو یاد کرکے ہنستے ہیں جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ نفرت کیا کرتے تھے. یاد رہے کہ پوجا بھٹ معروف فلم میکر مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں، اور سلمان خان معروف رائٹر سلیم خان کے بیٹےہیں ، ان دونوں فیملیز کے درمیان کبھی دشمنی یا ناراضگی نہیں ہوئی اس کے باوجود پوجا بھٹ اور سلمان خان کے درمیان نفرت کے معاملات رہنا حیران کن ہیں.