پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کرنے پر حکومت کا یوٹرن

وفاقی حکومت بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کے پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا۔ وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ معاملہ منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ پاکستانی بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز پر تاجروں کو پُرہجوم پریس کانفرنس میں پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کی خوشخبری سنانے والے وفاقی وزیر بحری امور نے آج اپنا مؤقف ہی تبدیل کرلیا۔

وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کیلئے بھیج دیا ہے، شپنگ لائنز اور ٹرمینلز آپریٹرز ڈیٹینشن چارجز کی معافی کا فیصلہ خود کریں گے۔ وفاقی حکومت نے ڈالرز کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث پورٹ پر پھنسے مختلف اشیاء کے کنٹینرز پر پورٹ چارجز معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید یہ بھی بڑھیں؛
ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.

واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا تھا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر درآمد کنندگان کے پھنسے ہوئے ہزاروں کنٹینرز کے چارجز معاف کردیے ہیں۔ کراچی میں تاجر برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ شپنگ لائنز کے ہزاروں کنٹینرز پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں، ہم معاملے پر کئی روز سے اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کر رہے تھے اور فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

Shares: