برطانیہ میں ایک ہزار سال قدیم جذام کے ہسپتال کے آثار دریافت

برطانیہ کے شہر لنکن میں ایک مشہور تفریحی مقام کے نیچے تقریباً ایک ہزار سال قدیم قرونِ وسطیٰ کے جذام کے ہسپتال کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔
ماہرین آثارِ قدیمہ کی ٹائم ٹیم نے کھدائی کے دوران ہاسپٹل آف دی ہولی انوسینٹس کی دیواروں کی باقیات دریافت کیں۔ یہ کھدائی تین سالہ ہِڈن ہسٹریز اَن ارتھڈ منصوبے کے آغاز کا حصہ ہے۔
محققین کے مطابق یہ ہسپتال ممکنہ طور پر 11ویں صدی کے اواخر یا 12ویں صدی کے اوائل میں قائم کیا گیا تھا اور تقریباً 5 صدیوں تک استعمال میں رہا۔
تاریخی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہسپتال میں ایک وقت میں تقریباً 10 سے 20 مریضوں کی رہائش اور دیکھ بھال کا انتظام تھا۔ اس دور میں جذام کو ایک عام اور خوفناک بیماری تصور کیا جاتا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی باقیات انگلینڈ کے قدیم ترین اور بڑے قرونِ وسطیٰ کے جذام کے ہسپتالوں میں سے ایک کی موجودگی پر روشنی ڈالتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت اس دور میں جذام سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج کے نظام کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں





