Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام مفت آن لائن ارننگ اور فری لانسنگ سیمینار کا انعقاد

مصنف:

مسلم یوتھ لیگ اور اپنا کمائو کے باہمی اشتراک سے مفت آن لائن ارننگ اور فری لانسنگ سیمینار منعقد ہوا، جس میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے، سیمینار سے مسلم یوتھ لیگ کے صدر تابش قیوم،اپنا کماؤ کے ڈائریکٹر ملک وقاص سعید، مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر انجنیئر حارث ڈار، مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری میاں حبیب الرحمٰن،مسلم یوتھ لیگ وسطی پنجاب کے صدر وقار احمد نے خطاب کیا،


نوجوانوں کے لئے منعقدہ سیمینار میں مختلف سیشنزمنعقد ہوئے، ای کامرس کے موضوع پر اپنا کمائو کے ڈائریکٹر ملک وقاص سعید نے گفتگو کی، جبکہ ڈیجیٹل پروڈکٹس کے موضوع پر ترجمان مسلم یوتھ لیگ زمان سیف نے عملی سیشن کروایا،اس موقع پر مسلم یوتھ لیگ پاکستان کے صدر تابش قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مایوس ہونے کی بجائے آگے بڑھنا چاہئے،ہنر سیکھیں، آگے بڑھیں، آپ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں،ہمارا مقصد نوجوانوں کو اختلافات اور نفرت کی سیاست سے نکال کر بغیر کسی مسلکی اور سیاسی تفریق کے ملک کی خدمت کے لیے متحد کرنا ہے،سیمینار کے اختتام پر یوتھ ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں اوپن مائیک سیشن رکھا گیا۔ اس سیشن میں حاضرین میں سے شرکاء نے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور گورننس سے متعلق امور پر کھل کر سوالات کیے، جن کے پینل کے مہمانوں نے تفصیلی جوابات دیے۔