ریاض کے مالیاتی مرکز پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی

مصنف:
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں ایک ٹاور کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق زخمیوں میں دو سعودی شہری اور نو غیر ملکی مقیم افراد شامل ہیں۔
زخمی غیر ملکیوں میں دو بھارتی، تین نیپالی اور چار مصری شہری شامل ہیں۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار پر عمل کیا اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے۔
مزید پڑھیں





